LPGریفلنگ کا متبادل نظام متعارف کرایا جائے ،عابد مغل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر، جنرل سیکرٹری رانا عبدالجبار’ ترجمان علی وڑائچ اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرحاجی عابد مغل و دیگر مقررین نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرسے کامیاب مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طیب سمی خان کو حکم جاری کیا کے ایل پی جی سیفٹی نکات کا ازنو جائزہ لیا جائیگا اور اس کو مزید بہتر بنا کر تمام ایل پی جی دوکانیں کھولنے کی اجازت دے دی جائے’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل پی جی کے کاروبار سے منسلک دکانداروں سے خطاب اور بعد میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا’ اس موقع پر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان انفارمیشن سیکرٹری عبدالحنان،چوھدری تصور وڑائچ، مرزا شوکت،مولوی اشرف، حاجی شاہد،عمرجٹ، عباس خان، ، ظہیر بھٹی، رانا حنیف، ندیم مغل، دیگر عہداران اورصوبائی و مرکزی قیادت بھی موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 248.37روپے مقرر کی گئی۔ حکومت کی جانب سے ایل پی جی دوکانداروں کے خلاف کریک ڈائون کی وجہ سے ایل پی جی اس وقت 350روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے’ ایل پی جی دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں نے چھپ کر گیس فروخت کرنا شروع کر دی ہے جوکہ بہت خطرناک کام ہے اس کے باعث کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے’ انہوں نے کہا کہ ہم باعزت کاروبار کرنا چاہتے ہیں،ہم کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہتے ایل پی جی ریفلنگ کا متبادل نظام متعارف کروایا جائے اور باقاعدہ ایل پی جی دوکانوں کا لائسنس جاری کیے جائیں’ ہم سالانہ اربوں روپے ٹیکس دینے کے لیے بھی تیا ر ہیں۔ غریب ایل پی جی دوکانوں کے خلاف آپریشن بند کیا جائے اور عوام کو بے روز گار نہ کیا جائے۔ ہماری حکومت وقت اور ڈپٹی کمشنر سے گزارش ہے کہ اپنے ایس او پیز جاری کریں اور سیفٹی پر عمل درآمد کرواتے ہوئے ہمیں ایل پی جی دوکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے تو 24گھنٹے میں ہم اس بڑھتی قیمت کو کنٹرول کریں گے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلو تک کمی آسکتی ہے۔اگر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ایل پی جی سیفٹی نکات میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں۔ ہم سیفٹی پر مکمل عمل پیرا ہونگے۔ حکومت وقت سے گزارش ہے کہ مورخہ 6جولائی 2017 اوگراکی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ 4,2اور 6کلو کے چھوٹے سلنڈر مارکیٹ میں لے کر آئیں تاکہ عوام اپنی قوت خریدکے مطابق چھوٹے سلنڈر خرید سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں