31

LPGگیس ریفلنگ کرنے پر3دکانیں سیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں عوامی تحفظ کے لیے جاری اقدامات کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیر قانونی پٹرول و گیس ری فلنگ کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس پنجاب اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع بھر میں ایل پی جی اور آئل کا کاروبار کرنیوالے مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے دوران ایل پی جی ری فلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں