46

LPG مافیا بے لگام ، ناجائز منافع خوری سے عوام پریشان

لاہور (بیوروچیف) ایل پی جی مافیا بے لگام، سرکاری ریٹ صرف سرکار کے کاغذات تک محدود ہوکررہ گئے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے سرکاری نرخ 256 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں ایل پی جی ری فلنگ اسٹیشنز پر270سے 300 روپے کلومیں فروخت ہو رہی ہے۔ ہوٹل مالکان ایل پی جی کی قیمتوں میں ناجائز منافہ خوری سے شدید پریشان ہونے لگے، کہنا ہے کہ مہنگائی سے ویسے پریشان ہیں دوسرا ایل پی جی مافیا جیب خالی کرنے میں مصروف ہے، سول ڈیفنس کے عملے کا ایل پی جی ریفلنگ سٹیشن پر کوئی کنٹرول نہیں، موسم سرما میں ایل پی جی کی طلب بڑھتی ہے تو قیمت کو بھی پر لگ جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں