MCکراچی ترقیاتی کاموں پر75ارب خرچ کریگی، میئر

کراچی(بیوروچیف)میئرکراچی بیرسٹر مر تضی وہاب نے کہاہے کہ 2026ترقیاتی کاموں کا سال ہے اور اس سال بلدیہ عظمی 70سے 75 ارب روپے کراچی کے انفرا اسٹرکچرپرخرچ کریگی۔ کراچی میں عظیم پورہ فلائی اوور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہراہ بھٹو سے ائیرپورٹ، قیوم آباد جانے والوں کومشکلات کاسامنا تھا، 100 دن کے اندر اس فلائی اور کو مکمل کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ شمع جانے والے راستیکی بھی مرمت کی جائیگی۔میئرکراچی نے کہا کہ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوورکاکام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں