55

MCFافسران کی پھرتیاں،سڑک کھودنے کے NOCپر 7سال بعد عملدرآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے افسران نے حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے خاتمہ کیلئے ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا، تعمیراتی کاموں پر پابندی کے باوجود سات سال پرانے این او سی پر عملدرآمد کرواتے ہوئے آئیڈیل سویٹ ستیانہ روڈ والی گلی میں جگہ جگہ گڑھے کھدوا دیئے جسکی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہری حلقوں کا کمشنر سلوت سعید’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور ارباب اختیار سے حکومتی احکامات کی پابندی نہ کرنے اور سات سال پرانے این او سی پر کام کرواتے ہوئے سڑک کی توڑ پھوڑ کرنے والے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سموگ کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد صوبہ بھر میں سرکاری وغیر سرکاری تعمیراتی کاموں پر فوری طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر ایم سی ایف کے دو کرپٹ سب انجینئرز اظہر بلوچ اور ملک مجاہد نے ایکٹ 2017ء کے این او سی پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ستیانہ روڈ پر واقع آئیڈیل سویٹ والی گلی میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے جگہ جگہ کھڈے کھدوا دیئے، جسکی وجہ سے نہ صرف شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا بلکہ سڑک کو بھی بلاوجہ توڑ پھوڑ دیا۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے مذکورہ کرپٹ افسران جان بوجھ کر سڑک تعمیر ہونے کے بعد روڈ کی توڑ پھوڑ کر دیئے گئے این او سی پر عملدرآمد کرواتے ہیں۔ قبل ازیں چن ون روڈ پر بھی اسی طرح کھڈے کھود کر معروف شاہراہ کو خراب کیا تھا۔ جبکہ 2017ء کے این او سی پر 2024ء میں عملدرآمد کروانے والے کام کی تحقیقات کروائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں