MCFشہریوں کو سہولتوںکی فراہمی کیلئے کوشاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپو ر یشن فیصل آباد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔میونسپل کارپو ر یشن کی ٹیموں نے عوامی شکایات پر پاکستان ماڈل ہائی سکول کچہری بازار کے باہر سے تجاوزات کا صفایا کرادیاجس پر شہری حلقوں نے میونسپل کارپور یشن کے اقدامات کو سراہا۔ایکشن کی بدولت نہ صرف طالب علموں کو سکول جانے کے لئے راستہ ہموار ہوا بلکہ خوبصورتی بھی نمایاں ہوئی ہے۔میونسپل کارپوریشن کی طرف سے تجاوزات مافیا کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ تجاوزات سے بازرہیں۔علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن نے اقبال سٹیڈیم کے گردونواح میں لین مارکنگ کو مکمل کرنے کے ساتھ بعض شاہرات پربند ٹریفک سگنلز کو بھی فعال کرادیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں