MCFکا ریکارڈ تقسیم کرنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپور یشن فیصل آباد کے سو سالہ ریکارڈ پیدائش اور اموات کو چار ٹائون میں تقسیم کرنے کی غیر دانشمندانہ فیصلہ سے نہ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا بلکہ اس اقدام سے غیر معمولی نوعیت کے اہم ریکارڈ کے ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے شہر کی سیاسی سماجی شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اپنا یہ اقدام واپس لے محاسبہ کونسل فیصل آباد کے چیرمین رانا قیصر اقبال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری محمد اقبال عظیمی ایڈووکیٹ نائب صدر رانا علی رضا ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفارمیشن چوہدری بابر علی ورک ایڈوو کیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے غیر دانشمندانہ فیصلے کی مثال پورے پنجاب میں نہیں ملتی درحقیقت پیدائش اور اموا ت کے ریکارڈ کی ذمے دار خود میونسپل کارپوریشن کا ادارہ ہے لیکن ادارے کی عدم دلچسپی سے اس سو سال کے ریکارڈ کو چار حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے جو سرا سر ایک غلط اقدام ہے حکومت کو فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں