28

MCFکو7ٹرک،ٹرالی،ایکسکویٹرمشین مل گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کی ذاتی دلچسپی اور منظوری سے تین دہائیوں بعد میونسپل کارپوریشن نے7عدد ٹرک،ایک ٹرالی اور ایکسکویٹر مشین خریدلی جو شہر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن سمیت سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور بلڈنگ کنٹرول کیلئے بروئے کارلائی جائیگی۔ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر نے ایکسکویٹر(Excavator) مشین کی چابی میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ آفیسرکے حوالے کی۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ویژن کے تحت بلدیاتی اداروں کی ریویمپنگ اور امپروومنٹ کے لئے میونسپل کارپوریشن نے 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مشینری خریدی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اورشہر کو صاف ستھرا بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن شہر بھر کی مرکزی شاہرات وبازاروں سے تجاوزات کے صفایا،سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور بلڈنگ کنٹرول کے لئے سرگرم عمل ہے اورمشینری کو بروئے کار لاکرپختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی اور فٹ پاتھس پر پیدل چلنے والوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تجاوزات مافیا کا صفایا ناگزیرہے۔چیف آفیسر نے مشینری کی تفصیلات اور ورکنگ پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں