MCFکے زیر اہتمام شہر کی خوبصورتی کیلئے اقدام جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کے زیراہتمام شہر بھر میں عوامی بہبود اور شہری خوبصورتی کے اقدامات جاری ہیں۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی عباس بخاری نے بتایا کہ شہر کی مرکزی شاہرات کے ڈیوائڈرز کو رنگ روغن کرکے جاذب نظر بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام شاہرائوں پر لائٹس روشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی بہبود کے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے اور شہریوں کو جگمگاتا فیصل آباد فراہم کرنا ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں