MCF کا جرمانوں’ واجبات کی وصولی کا ڈیجیٹل نظام متعارف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی طرف سے ریکوری/جرمانوں کی وصولی کا ڈیجیٹل نظام متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت اب پلاننگ، ریگولیشن ودیگر شعبوں میں خلاف ورزی کے مرتکب کوجرمانے اور چالان آئندہ سے مینوئل نہیں ہونگے۔اس امر کا فیصلہ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سمیت میونسپل آفیسرز بھی موجود تھے۔کمشنر نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل سسٹم پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مینوئل نظام کو ختم کرنے کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے بلڈنگز انسپکٹرز سمیت دیگرفیلڈ سٹاف کے لئے یونیفارم اور الیکٹرک بائیک کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ فیلڈ میں قانون پر موثر عملدرآمد کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سٹاف کو مزیدمضبوط اور فیلڈ سٹاف کو متحرک بنانا ہے جس کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں