MDواسا کا جھال خانوآنہ پر جائیکا پراجیکٹ کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے جھال خانوآنہ پر جائیکا پراجیکٹ کا سرپرائز وزٹ کیا اور وہاں پر پانی کی ٹریٹمنٹ اور سپلائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صاف پانی کے معیار کو چیک کرنے کے لئے تجزیاتی لیبارٹری کا وزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ثاقب رضا ، اکرام اللہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان ضیا و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا نے جائیکا پراجیکٹ کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جائیکا کے تعاون سے مکمل ہونے والا صاف پینے کا یہ پراجیکٹ سٹیٹ آف دی آرٹ ہے اور اس پراجیکٹ سے شہریوں کی دو لاکھ سے زائد آبادیوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کی جارہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی ضرورت مصفا پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے واسا فیصل آباد ایک جامع اور موثر پروگرام پر عمل درآمد کررہا ہے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے واضع کیا کہ جڑانوالہ روڈ ، مدینہ ٹائون ، سعید کالونی سمیت دیگر متعلقہ علاقوں کو پینے کی فراہمی شیڈول کے مطابق جاری رہنی چاہیے اور اس میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پانی کے معیار کو حفظان صحت کے عین مطابق اور عالمی سطح کے سٹینڈرڈ کا حامل ہونے کی ہدایت بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں