MDواسا کا دائود چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے دائود چوک ڈسپوزل اسٹیشن کا وزٹ کیا اور وہاں پر مرمت کے بعد انسٹال کی جانیوالی پمپنگ مشینری کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ چوہدری، ڈائریکٹر آپریشنز فاروق نجیب، ڈپٹی ڈائریکٹر زین العابدین و دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن کی پمپنگ مشینری کو مکمل آپریشنل کردیاگیا ہے، جو پمپس غیر فعال ہو گئے تھے انہیں فعال جبکہ 2 مزید پمپنگ مشینری بھی انسٹال کی جائے گی ۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹرک سیل کو بھی ڈسپوزل اسٹیشن کے ڈبل فیڈر کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ دائود چوک ڈسپوزل اسٹیشن سے ملحقہ مین فورس لائن اور مزید پمپنگ مشینری کی خریداری کے حوالے سے ٹینڈرنگ پراسیس جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان پر باقاعدہ طور پر کا شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی آب کہ معیاری سروسز ڈیلیوری ترجیحات میں اولین ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیلڈ سٹاف فیلڈ میں متحرک اور مستعد رہے جبکہ افسران نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی مانیٹرنگ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں