MDواسا کا فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کا وزٹ کیا اور پراجیکٹ کی تعمیرات کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایم ڈی واسا نے کنٹریکٹرز کو طے کردہ ٹائم لائن کے مطابق پراجیکٹ پر تعمیراتی مکمل کام کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنچ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ فیز ٹو 25ملین گیلن ڈیلی کا پراجیکٹ ہے جس سے 6لاکھ سے زائد آبادی کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا جو عوامی فلاح و بہبود کا ایک انقلابی منصوبہ ثابت ہو گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی تکمیل سے شہر کے مشرقی حصے کی آبادیوں جن میں احمد نگر، رچنا ٹائون، الٰہی آباد سمیت جڑانوالہ روڈ اور ستیانہ روڈ کی ایسی آبادیاں جہاں پر پہلے پینے کا پانی دستیاب نہیں ان بادیوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ ستمبر 2027تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد شہر کی ایسٹرن سائیڈ کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت پوری کرنے کے لئے واسا فیصل آباد تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو اس کا ایک اہم حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں