MDواسا کی شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی ہدایت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سیوریج اور واٹر سپلائی کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال ہے اوراس نمبر پر شہری اپنی شکایت کا اندراج کروا سکتے ہیں جسے مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کو مختصر وقت میں مکمل کیا جارہا ہے جس کے لئے تمام واسا آپریشنز سٹاف مسلسل محنت سے ڈیوٹی انجام دے رہا ہے جبکہ ڈی واٹرنگ سیٹس ، سکرز مشینوں سمیت دیگر مشینری مکمل آپریشنل رکھی جاتی ہے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری رسپانس کیا جاتا ہے اور اس کے ازالہ کے لئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کا فری ہیلپ لائن 1334 ایک مربوط اور منظم طریقہ کار کے مطابق کام کررہا ہے جس پر درج کروائی گئی شکایت کو مقرر کردہ وقت کے درمیان ہی حل کرنا لازمی ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں