4

MDواسا کی مین ہول کو ر کیلئے2روز کی ڈیڈ لائن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مین ہول کور اور روڈ سائیڈ ڈرین سلیب کو فوری کور کرنے کیلئے 2روز کی ڈیڈ لائن دیدی اور واضح کیا کہ وہ خود شہر کا وزٹ کریں گے اور اگر کسی جگہ مین ہول یا سلیب مسنگ نظر آئی تو سب انجینئر اور سپروائز کے خلاف کارروائی ہو گی۔ مینجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد آپریشنز سٹاف کے سٹاف کی ساتھ اولین میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں کسی جگہ مین ہولز کے کور مسنگ نہ ہوں اور نہ ہی کسی جگہ روڈ سائیڈ ڈرین کی سلیب ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر نہ آئے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے سب انجینئرز اور سپروائزرز خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مین ہول کورز اور سلیب کی مرمت اور بحالی کے حوالے سے کوئی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ قیمتی انسانی جانوں کا محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں انہوں واسا ہیڈ آفس پہنچ کر ایم ڈی واسا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ واسا ہیڈ آفس پہنچنے پر واسا افسران، سی بی اے یونین واسا کے عہدیداران اور سٹاف نے پرتپاک استقبال کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں آپ میں سے ہی ہوں اور شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا کہ محکمہ میں اب تبدیلی نظر آنی چاہئے اور پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا کے ملازمین کے شانہ بشانہ ہیں اور ان کے جائز مسائل حل کریں گے کیونکہ ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ساتھ ہی واسا شہریوں کو بہترین سروسز ڈیلیوری ممکن بنا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں