MNAریاض فتیانہ کا سپریئر کالج کمالیہ کا وزٹ

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ کا سپیریئر کالج آف کمالیہ کا وزٹ مختلف شعبہ جات دیکھے ۔پرا ئیو یٹ شعبہ میں کمالیہ کے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق ایم این اے تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے سپیریئر کالج کمالیہ کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز سپرئیرکما لیہ چوہدری عمران صدیق اور پرنسپل پروفیسر ندیم انور سے ملاقات کی انہوں نے ادارہ میں تعلیمی سہولیات کے متعلق انہیں آگاہ کیا اور ادارہ میں واقع مختلف تدریسی شعبہ جات دکھائے اس موقع پر ایم این اے ریاض فتیانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کمالیہ کی سطح پر پرائیویٹ شعبہ میں یہ ادارہ بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں