47

MNAریاض فتیانہ کی سجاد مسعود کی رہائش پرآمد

کمالیہ( نامہ نگار )ایم این اے حلقہ این اے107کمالیہ ریاض فتیانہ کی محلہ فاضل دیوان میں سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی123پاکستان عوامی تحریک سجاد مسعود کی رہائشگاہ آمد المناک سانحہ کے لواحقین سے تعزیت کی اور فوت شدگان کے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی دعا کی اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ان کے ھمراہ سٹی صدر سردار ضیا اللہ ڈوگر ،ضلعی جنرل سیکرٹری رائیالیاس احمد ،سٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار انجم ،جوائنٹ سیکرٹری شمس الدین بابر،رہنما تحریک انصاف رائیعمر حیات منج، رہنما تحر یک انصاف میاں ریاض احمد ڈھڈی اور امید وار سابقہ کونسلر عظیم احمدطارق انصاری موجود تھے۔بعد ازاں منتخب ایم این اے مہر ر یا ض فتیانہ نے الیکشن میں مکمل سپورٹ پر صدر پاکستان عوامی تحریک و سابقہ امیدوار صوبا ئی اسمبلی سجاد مسعود اور اہلیان محلہ جن میں عابد علی ،محمد اطہر ،شہباز خان ،اعجاز خان ،محمد عابد اور دیگراہل محلہ اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں