MPAآشفہ ریاض فتیانہ کا یونیورسٹی کمالیہ کا دورہ

کمالیہ(نامہ نگار)رکنِ صوبائی اسمبلی آشفہ ریاض فتیانہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب سے ملاقات کی اور جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ، اس علاقے کے بچوں اور بچیوں کا ایک دیرینہ خواب تھا جو الحمدللہ اب پای تکمیل کو پہنچ چکا ہے ۔تعلیم ہی انسانی ترقی، غربت کے خاتمے اور خوشحالی کی بنیاد ہے ، اور یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام ان بچوں کے لیے ایک روشن امید ہے جو وسائل کی کمی کے باعث دوسرے شہروں میں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھے ۔آشفہ ریاض فتیانہ نے یونیورسٹی میں اسکالرشپ کے نظام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مستحق طلبا و طالبات، جو مالی طور پر کمزور ہیں، کو اسکالرشپ دی جائے تاکہ تعلیم کا حصول سب کے لیے ممکن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں