جڑانوالہ (نامہ نگار) سابق سٹی کونسلر چوہدری جاوید گجر،سماجی رہنما ملک شبیر حسین آف ڈنفیس ویو نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کو چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا مذکورہ کا کہنا تھا کہ سردار خان بہادر ڈوگر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 و رکن صوبائی اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور پنجاب کی عوام کو گھر کی دہلیز پر روزگار کے مواقع فراہم ہو رہے ہیں حکومت کی موثر پالیسوں کی بدولت مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے حکومت کی کارکردگی پر بے بیناد تنقید کرنیوالے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
2