MPAخان بہادر ڈوگر زخمیوں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

جڑانوالہ (نامہ نگار) ٹریفک کے المناک حادثہ کی اطلاع پر ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر زخمیوں کی عیادت کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر ورثا کے ساتھ گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ لاہور روڈ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں پیش آنیوالے ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونیوالے افراد کی اطلاع پر ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رانا عبدالواجد کو ہدایت کی ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں سردار خان بہادر ڈوگر نے ٹریفک حادثہ میں 11 افراد کی ہلاکت پر ورثا کیساتھ گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں