MPAسردار خان بہادر ڈوگر کی کاوشیں رنگ لے آئیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔علاقائی عوام کا دیر ینہ مطالبہ پورا،بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا،نوٹیفکیشن جاری ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈو یلپمنٹ نے بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قائم کردہ میونسپل کمیٹی بچیانہ میں 656 گ ب،657 گ ب، 658 گ ب،635 گ ب،624 گ ب اور ان کی اضافی آبادیاں شامل کی گئی ہیں۔اس نئے سیٹ اپ کے بعد بچیانہ میونسپل کمیٹی کی مجموعی آبادی 30,055 نفوس پر مشتمل ہو گی۔بچیانہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے سے اب علاقے کو دیہی سطح سے نکال کر شہری سہولیات سے مزین کیا جائے گا۔اس اقدام سے صفائی ستھرائی کے جدید نظام، پختہ گلیوں،نکاسی آب کی بہتری اور اسٹریٹ لائٹس جیسے مثالی منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی۔اس تاریخی فیصلے پر بچیانہ کے شہریوں اور معززین علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور بچیانہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں