33

MPAکا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

پشاور (بیوروچیف) پشاور میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمن بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے ترجمان کے مطابق فضل الٰہی نے زبردستی رحمن بابا گرڈ اسٹیشن سے تمام فیڈرز آن کروا دیے۔ترجمان نے کہا کہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیرائو بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں