MSتحصیل ہسپتال جڑانوالہ کی تعیناتی التواء کا شکار

جڑانوالہ(نامہ نگار)6 دن گزر جانے کے بعد بھی نئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تعیناتی التوا کا شکار،انتظامی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ’صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے جڑانوالہ آمد پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں درپیش مسائل اور خالی سیٹوں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز و دیگر سٹاف کی تعیناتیوں کا عمل جلد شروع کر دیا جائیگا جس پر اہلیان جڑانوالہ نے اطمینان کا اظہار کرتے صوبائی وزیر صحت کے دورہ کو خوش آئند قرار دیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے دورہ کے دوران ایم ایس،ڈی ایم ایس،سینئر میڈیکل وویمن آفیسر اور ایڈمن کو عہدوں سے فارغ کر دیا تھا مگر 6دن گزر جانے کے بعد بھی نئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تعیناتی مسلسل التوا کا شکار ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس سمیت دیگر خالی سیٹوں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز و سٹاف کی تعیناتیاں یقینی بنائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں