MSچلڈرن ہسپتال اور پولیس کی کوششوں سے 2ماہ کی مغویہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ایم ایس چلڈرن ہسپتال اور پولیس کی کوششوں سے دوسالہ مغویہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب،اغواء کار خاتون گرفتار،وزیر علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید اور پولیس کو شاباش ۔ تفصیلات کے مطابق دستگیر کالونی گوجرہ کی رہائشی دو سالہ ذنیشہ تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھی کہ ملزمہ حفیظاں بی بی نے باتوں ہی باتوں میں بچی کی والد سے دوستی کرلی گزشتہ روز بچی کی والدہ ذنیشہ کو ملزمہ حفیظا ں کو پکڑا کر واش روم گئی تو حفیظا ں اسے لیکر غائب ہو گئی ،بچی نہ ملنے پر والدہ نے واویلاہ شروع کر دیا اطلا ع ملنے پر ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید نے فوری طور پر پولیس کو اطلا ع کردی جس پولیس نے تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کرکے اغواء کار خاتون کی تلاش شروع کردی اور سیف سٹی کیمروں کی مد د اور ٹیکنیکل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ملزمہ کا پتہ چلا لیا اور ملزمہ کو تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ مظفر آباد سے گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا کر والدین کے حوالے کردیا ۔آرپی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمرنے پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید کی بروقت اطلاع اور بھر پور تعاون کرنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے باعث پولیس بچی کو 24گھنٹے میں بازیاب کرانے میں کامیاب ہو ئی ،شاندار کارکردگی پر پولیس ٹیم کو 5لاکھ روپے انعام دیا جا ئیگا ۔بھر پور تعاون کرنے پر ہم ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید کے شکر گزار ہیں ۔مغویہ بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید ،آرپی او سہیل اختر سکھیرا ،سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں