MSڈاکٹر عامر نوید کی کوششوں سے چلڈرن ہسپتال میں مریضوں اور لواحقین کو مثالی سہولتیں فراہم

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید کی کوششوں سے ایشیاکی سب سے بڑی علاج گاہ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں طبی اور دیگر سہولیات میں بہتری آگئی ، ڈاکٹرعامر نویدکی بطور میڈیکل سپر نٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تعیناتی کے بعد مریضوں اور تیمارداروں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عامر نوید کی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اوپی ڈی ، ایمر جنسی اور ویٹنگ ایریاز میں مریضو ں اور ان کے لواحقین کیلئے گرمی سے بچا ؤکے لیے 20 سے زائد نئے پنکھے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے چلنے والا نیا واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا جبکہ پانی کے بیک اپ کے لیے دو پمپ بھی لگائے گئے ہیں تا کہ ٹربائن میں کسی قسم کی خرابی کی صورت میں بھی پانی کی مسلسل فراہمی برقرار رہے۔ ہسپتال کی اندرونی و بیرونی روشنی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے اور رات کے وقت مریضوں اور عملے کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے مین داخلی گیٹ سے لے کر بیک سائیڈ تک تمام راستوں پر لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ، ہسپتال میں مریضوں کو تمام ضروری ادویات ہسپتال ہی سے فراہم کی جارہی ہیں۔ شہری حلقوں نے ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ہسپتال میں مزید بہتری کا عمل اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں