36

MS سول ہسپتال ڈاکٹر محمد اشفاق کا عہدہ سنبھالنے سے انکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد میں نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشفاق نے عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ یاد رہے کہ سیکرٹری صحت کی طرف سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چسٹ سپیشلسٹ پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق کو بطور ایم ایس کا اضافی چارج دیتے ہوئے فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ ان کے پیش رو ایم ایس ڈاکٹر محمد سرور گجر کو بھی کچھ عرصہ قبل ہی ایم ایس لگایا گیا تھا اور وہ جون میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ تاہم نئے تعینات ہونیوالے ایم ایس ڈاکٹر محمد اشفاق نے عہدہ سنبھالنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد سرور گجر ہی بطور ایم ایس سول ہسپتال فرائض سرانجام دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں