23

MS ڈاکٹر چنگیزی ناکام ، جنرل ہسپتال GM آباد کا نظام درہم برہم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں علاج ومعالجہ کیلئے آنیوالے مریضوں اوران کے لواحقین کومشکلات کا سامنا،انتظامی اموربھی درہم برہم،مریضوں کوبہترسہولتوں کی فراہمی کیلئے شہرت رکھنے والے مذکورہ ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے،شہریوں کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد ڈاکٹرآصف شہزاد چنگیزی کی سستی، غفلت،نااہلی ولاپرواہی کے باعث ہسپتال میں مریضوں اورانکے لواحقین کیلئے نت نئے مسائل پیدا ہونے لگے ہیں،ہسپتال میں مریض علاج ومعالجہ میں حائل مشکلات کا رونا روتے نظرآتے ہیں اورمریضوں کے لواحقین بھی ”دہائی”دیتے نظرآتے ہیں کہ مذکورہ ہسپتال میں اب مریضوں کوپہلے جیسی طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں،گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد میں انتظامی اموربھی درہم برہم نظرآتے ہیں ،صحت وصفائی کے انتظامات بھی غیر تسلی بخش ہیں،ڈاکٹرآصف شہزاد چنگیزی ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کی ناقص کارکردگی مریضوں اوران کے لواحقین کیلئے درد سر بن چکی ہے لہذا انہوں نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کے انتظامی امور کی بہتری اورمریضوں ولواحقین کودرپیش مشکلات کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں