42

MTM کی بس لٹ گئی ‘ مزید 147 وارداتیں ‘ مشتعل شخص کے ہاتھوں بیٹی قتل ‘ 4 بچے زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’آج علی الصبح ڈاکوئوں نے بلوچنی اڈا کے قریب ایم ٹی ایم کی بس لوٹنے سمیت 148وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر وموٹرسائیکلیں’موبائل فونز لوٹ لئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ 215ر۔ب میں گھریلو جھگڑے پرنانا نے سوتے میں کلہاڑی اور تیسے کے وارکرکے بیٹی کو قتل اور 2نواسوں اور 2نواسیوں کوبری طرح زخمی کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 215ر۔ب نیٹھری میں ادھیڑعمر نانا ملزم محمد علی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کلہاڑی اورتیسے کے وارکرکے 40سالہ بیٹی ناصرہ بی بی زوجہ اشرف’ 12سالہ مریم’11سالہ خدیجہ ’15سالہ عثمان اور 8سالہ نعمان پسران اشرف کو بری طرح زخمی کردیا چیخوں پکار پر اہل خانہ کے بیدار ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایاگیا جہاں پر ناصرہ بی بی زوجہ اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل نانا کی تلاش شروع کردی جبکہ آج علی الصبح مسعود ٹیکسٹائل کی بس شفٹ ختم ہونے کے بعد محنت کشوں کولیکر آرہی تھی کہ جب وہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 66 ر۔ب پنڈالہ کے قریب کے قریب پہنچی تو پانچ مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے روک لیا اورگن پوائنٹ پر بس میں داخل ہوکر محنت کشوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی’22موبائل فونز اوردیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے آرپی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرڈاکوئوں کو گرفتارکرنے کا حکم دیتے سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جبکہ طارق آباد کے قریب مزدا ٹرک کا ڈرائیور شاہد کھرڑیانوالہ سے ساڑھے انیس لاکھ روپے مالیت کے سوتر کے بورے لوڈ کرکے آرہا تھا جب وہ طارق آباد پھاٹک کے قریب پہنچا تو کارسوارمسلح ڈاکوئوں نے روک کر ٹرک لیکر فرار ہوگئے اور اسکو آنکھوں پر پٹی باندھ کر جھمرہ روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔بائووالا کے قریب مصطفی سے پرس چھین لیا صدیق آباد میں اسماعیل سے موٹرسائیکل نقدی فون’ نواز پارک میں ذیشان سے نقدی فون ڈائیوروڈ پر غلام قادری سے نقدی فون’100ج ب میں ریاض’201ر۔ب میں انور’نشاط آباد میں خضر’نشاط آباد میں فاروق سے ڈیڑھ لاکھ روپے فون’بھائی والا ڈرائی پورٹ کے قریب محمد ندیم سے تیس ہزار روپے فون’بھائی والا روڈ پر غلام عباس سے نقدی فون’مدینہ یونیورسٹی کے قریب عاطف سے ڈیڑھ لاکھ روپے فون’190ر۔ب کے قریب رمضان سے نقدی فون’113ج ب میں ذوالفقار کے ڈیرہ پرآنے والے ڈاکوئوں نے ملازم کو یرغمال بنا کر چار لاکھ کے مویشی لے گئے۔جبکہ پاسپورٹ آفس سے عالمگیر ‘ ریل بازار سے محمد علی ‘ راجہ مارکیٹ سے حافظ مجتبیٰ ‘ضلع کونسل سے ریحان ‘ چنیوٹ بازار سے وقاص ‘ ضلع کونسل سے شاہ زیب ‘ غلام محمد آباد سے عرفان ‘ سدھو پورہ سے حسنین ‘ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے ذولقرنین ‘ 275ر ب سے عبادت ‘ 27ج ب طیب ‘ 120 ج ب کے عرفان اکرم ‘ ستیانہ روڈ سے کاشف ‘ مدینہ ٹائو سے محمدعاصم ‘ 153 ر ب میں شاہد ‘ علامہ اقبال کالونی رحمان ‘ 213ر ب میں ایوب ‘ مصطفی آباد سے ناصر ‘ نگہبان پورہ سے حسنین رضا ‘ مسعود احمد ‘ سمن آباد سے خالد اور دیگر درجنوں شہریوں سے موٹر سائیکلیںچھین کر لے اڑے ’42ج ب کے سرفراز سے اسی ہزار روپے ‘فون152ر۔ب میں چار مسلح ڈاکو شاہد کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے’153ر۔ب کے قریب محمد شفیق سے نقدی فون’ڈی گرائونڈ کے قریب عارف علی سے فون نقدی’فتح آباد میں جمشید خرم کاراینڈ کار شوروم کے قریب فضل سے نقدی ‘فون’عبداللہ گارڈن کینال روڈ سے زوہیب سلیم سے نقدی فون’حاجی آباد کے قریب احمد سے موٹرسائیکل نقدی فون گرین ٹائون کے قریب عبدالستار سے لاکھوں روپے مالیت کی کار نقدی اوراہل خانہ سے زیورات اتروا کر فرار ہوگئے’نورپور کے قریب بلقیساں بی بی سے فون ‘شمع بیکری کے قریب بہادر علی سے نقدی فون’کوریاں والا پل کے قریب عمران ‘جواد ٹائون ‘مدینہ میرج ہال کے قریب محمد ارشاد سے اوردیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر لاکھوں کی نقدی ‘موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ پاسپورٹ آفس سے عالمگیر ‘ ریل بازار سے محمد علی ‘ راجہ مارکیٹ سے حافظ مجتبیٰ ‘ضلع کونسل سے ریحان ‘ چنیوٹ بازار سے وقاص ‘ ضلع کونسل سے شاہ زیب ‘ غلام محمد آباد سے عرفان ‘ سدھو پورہ سے حسنین ‘ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے ذولقرنین ‘ 275ر ب سے عبادت ‘ 27ج ب طیب ‘ 120 ج ب کے عرفان اکرم ‘ ستیانہ روڈ سے کاشف ‘ مدینہ ٹائو سے محمدعاصم ‘ 153 ر ب میں شاہد ‘ علامہ اقبال کالونی رحمان ‘ 213ر ب میں ایوب ‘ مصطفی آباد سے ناصر ‘ نگہبان پورہ سے حسنین رضا ‘ مسعود احمد ‘ سمن آباد سے خالد اور دیگر درجنوں شہریوں سے موٹر سائیکلیںچھین کر لے اڑے ‘علاوہ ازیں گجر بستی سے ظفراقبال کی دکان کے تالے توڑکر ویلڈنگ پلانٹ اور دیگر سامان چوری’سدھوپورہ میں خالد مشتاق ‘7ج ب میں الطاف حسین کی دکان 23ج ب میں اصغر ‘117گ ب مں صبور کے قیمتی کبوتر چور لے اڑے’گلستان کالونی میں ستیانہ پروین کے گھر’احمد آباد میں یاسین کے گھر ملک پور میں اعجاز کی ورکشاپ ‘منصورآباد میں حسیب کے گھر ‘منصورآباد میں سرفراز کے موبائل شاپ’ شیخوپورہ روڈ پر علی کی دکان ‘ملک پور میں بشیر کی دکان ‘ذوالفقار کالونی میں علی رضا کے گھر سرفرازکالونی میں ماسٹر احمد سبحان کی دکان اور دیگر چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران تالے توڑکر لاکھوں کے زیورات نقدی اورقیمتی سامان چور لے گئے پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کوپکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں