70

NA-100،بڑا سیاسی گھرانہ رانا ثناء اللہ کی حمایت کیلئے تیار

ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب)این اے 100کے بڑے سیاسی گھرانے کا رانا ثنا اللہ کی حمایت کا اعلان متوقع،حلقہ کی سیاست میں ہلچل جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع،تفصیلات کے مطابق این اے 100کے بڑے سیاسی گھرانے رانا شبیر حسین خاں کے بھائی رانا لیاقت کا پینسرہ میں رانا ثنا اللہ کی حمایت کا اعلان کرنے سے ان کی پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی اس سے واضح ہوتا ہے کہ سابق صوبائی وزیر رانا ثنا للہ کی حلقہ میں الیکشن کمپین کامیابی سے جاری ہے،رانا ثنا اللہ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ فلاحی او رعوامی ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیتے ہیں اپنی حکومت میں حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں الیکشن جیت کر حلقہ کے دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا آنے والے دنوں میں مزید دھڑے بھی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کریں گے جس سے پوزیشن بلکل واضح ہو جائے گی ،اپنے حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے اپنے قائد کا پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے عوام کی حمایت کے بغیر کوئی نہیں جیت سکتا 8فروری کا دن مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جیت کا دن ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں