NA-96/NA104’11لاکھ 44ہزار761ووٹرز کیلئے 720پولنگ سٹیشن قائم ہونگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں فیصل آباد کے 2قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96 جڑانوالہ اور این اے104 فیصل آباد شہر میں مجموعی طور پر 11لاکھ 44ہزار 761ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جبکہ 720 پولنگ اسٹیشن قائم ہونگے۔ تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96 جڑانوالہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 87ہزار 124ہے جن میں 3لاکھ 14ہزار، 133مرد ووٹرز اور 2لاکھ 72ہزار 991خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ضلعی الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے 345پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 126 مرد پولنگ اسٹیشن’ 123 خواتین اور 96مخلوط پولنگ اسٹیشن ہونگے۔ پولنگ اسٹیشن میں 1057پولنگ بوتھ جن میں 560مرد اور 497خواتین کے پولنگ بوتھ بنیں گے۔ اسطرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے104 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 57ہزار 637ہے جن میں 2لاکھ 92ہزار 108مرد ووٹرز’ 2لاکھ 65ہزار 529خواتین ووٹرز 23نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ جبکہ این اے104 میں کل 375پولنگ اسٹیشن جن میں مردوں کے 196′ خواتین کے 170اور 9مخلوط پولنگ اسٹیشن ہونگے جن میں مجموعی طور پر 1097پولنگ بوتھ جن میں 575مرد اور 522 خواتین کیلئے مخصوص ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں