63

NA100کے 18پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)این اے 100میں 18پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ،پی پی 109کے 5پی پی 108کے 13پولنگ سٹیشنز شامل،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ این اے 100میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر نثار احمد جٹ مور ،پی پی 108رانا آفتاب احمد خاں مینار اور پی پی 109سے حافظ عطا اللہ مینار اور مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ،پی پی 109ظفر اقبال ناگرہ،پی پی 108سے میاں اجمل آصف شیر کے انتخابی نشان شیر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دکھائی دے رہا ہے این اے 100کے حلقہ پی پی 109کے 5پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جس میں گورنمنٹ گرلز و بوائز ھائی سکول 51ج ب سجاداں ،گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائیر سیکنڈری سکول 115ج ب دیال گڑھ اور گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 111ج ب ڈھولانوالہ شامل ہیں پی پی 108میں گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائیر سیکنڈری سکول 74ج ب ٹھیکریوالہ،گورنمنٹ گرلز و بوائز ہائیر سیکنڈری سکول 66ج ب دھاندرہ گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 66ج ب دھاندرہ،گونمنٹ گرلز و بوائز ھائی سکول 67ج ب سدھار،گورنمنٹ بوائز ھائی سکو ل 63ج ب مہتہ،گورنمنٹ گرلز و بوائز ھائی سکول 275ج ب پینسرہ ،گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 274ج ب خونی سرہالہ،اور گورنمنٹ گرلز ھائی سکول 36ج ب شامل شرقی گوجرانوالی شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں