77

NA242سے شہباز ، NA129 سے میاں اظہر کو الیکشن لڑنے کی اجاز ت

اسلام آباد(بیوروچیف) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبونلز میں سماعتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ایپلٹ ٹریبونل نے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے خلاف مسعود خان مندوخیل کی اپیل مسترد کر کے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔حلقہ این اے 129 سے تحریک انصاف کے میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ۔ایپلٹ ٹریبونل لاہور کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کر کے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی۔ایپلٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ پی پی150سے تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عباد فاروق کی اپیل مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں