NA96، 16امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں

جڑانوالہ(نامہ نگار)حلقہ این اے 96 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 16 امیدوران کی حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی،پی ٹی آئی کے 4،پیپلز پارٹی کے 2 ،ن لیگ کے 1,آزاد امیدوار چوہدری تیمور علی خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر رئوف احمد حلقہ این اے 96 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے 16 امیدواران جن پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر بلال بدر چوہدری،اشرف چوہدری،سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر،ملک عرفان وسیر،ملک عاصم اعوان،ازاد امیدوار مرزا ارشد بیگ،شاہد اقبال اعوان،وقاص شہزاد، رائے اعجاز حسین،رائے وقاص اسلم،محمود احمد، عامر حفیظ کھوکھر،رائے ضرغام شہادت،نزاکت علی،سید آصف اللہ بخاری اور عذرا پروین کی حتمی فہرست آویزاں کر دی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران ملک یاسر رضا اعوان،رفیع اللہ خاں، ملک ظفر اقبال اعوان،خان عبدالوحید خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواران رائے شاہجہان کھرل،رائے شہادت، پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار اصغر ڈوگر اور آزاد امیدوار چوہدری تیمور علی خان نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں حلقہ این اے 96 ضمنی الیکشن 23 نومبر کو ہونگے جس کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں