NA96میں26امیدوار ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے تیار

جڑانوالہ (نامہ نگار) ‘ضمنی الیکشن این اے 96″ کیلئے پاکستان مسلم لیگ، پیپلز پارٹی’ پی ٹی آئی تحریک لبیک سمیت 26 امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے جماعت اسلامی کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی حاصل نہ کئے،آج 28اگست سے 30اگست تک اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میونسپل کمیٹی میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم این اے رائے حیدر علی خاں کھرل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے 10 سال سزا کا فیصلہ آنے پر نشت خالی ہو چکی ہے مذکورہ حلقہ این اے 96 میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر و سابق ایم این اے ملک نواب شیروسیر،ملک عرفان نواب شیروسیر،طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری،بھائی بلال بدر چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر رائے شاہجہان کھرل،رائے شہادت خاں کھرل، رائے ضرغام شہادت سابق ٹکٹ ہولڈر رائے وقاص اسلم کھرل، پاکستان تحریک انصاف کے ملک ظفر اقبال کھوکھر،رفیع اللہ نیازی،خان عبدالوحید خان،رائے ابوبکر،سابق ایم پی اے رائے اعجاز حسین کھرل،مرزا ارشد بیگ،سابق ٹکٹ ہولڈر ملک شاہد اقبال اعوان،سابق ایم پی اے چوہدری ظہیر الدین،سابق ایم پی اے چوہدری علی اختر، چوہدری تیمور علی خاں، تحریک لیبک کے سید آصف اللہ بخاری، عامر حفیظ کھوکھر،کاشف الطاف بٹ،محمود احمد،ناصر عباس سمیت 26 امیدواران نے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز رنگزیب گورائیہ اور ملک فیاض اختر کے دفتر میونسپل کمیٹی سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں کاغذات جمع کروانے کا مرحلہ آج 28 اگست سے شروع ہو چکا ہے اور 30 اگست تک اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میونسپل کمیٹی میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے جا سکتے ہیں جس پر سکروٹنی کے بعد فائنل لسٹ آویزاں کی جائے گی ضمنی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی امیدواران نے اپنی اپنی جیت کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے کامیابی کا سہرا کس کے سر پر سجے گا فیصلہ 5اکتوبر کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں