87

NA96 میں طلال چوہدری اور نواب شیر وسیر میں صلح ہو گئی

جڑانوالہ (نامہ نگار) “حلقہ این اے 96″ن لیگ پارٹی قیادت کی ہدایت پر نواب شیروسیر اور طلال چوہدری کے مابین گلے شکوے دور،ا کٹھے ملکر الیکشن لڑنے پر اتفاق،نواب شیروسیر،طلال چوہدری اور سردار خان بہادر ڈوگر کی بڑی بیٹھک میں بڑا فیصلہ،ن لیگی ووٹرز نے خوشی کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 96 میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے ن لیگ کی اعلی قیادت کی ہدایت پر نامزد امیدوار این اے 96 ملک نواب شیروسیر، طلال چوہدری اور امیدوار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں تینوں نامزد امیدواران ملک نواب شیروسیر، اشرف چوہدری،سردار خان بہادر ڈوگر ملکر الیکشن لڑیں گے بڑی بیٹھک میں سابق صدر لاہور ہائیکورٹ لاہور سردار اکبر ڈوگر،بلال بدر چوہدری و دیگران بھی شامل تھے پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 بڑے دھڑوں میں گلے شکوے دور اور اکٹھے الیکشن لڑنے کے فیصلے پر ن لیگی دھڑوں اور ووٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن مہم میں دونوں بڑے سیاسی دھڑوں کی صلح ن لیگ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں