95

NCB انٹر پول نے 120 ملزمان پکڑ لئے

اسلام آباد (بیوروچیف ) این سی بی انٹرپول پاکستان کی کارکردگی رپورٹ این سی بی انٹرپول پاکستان نے سال 2023کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 120ملزمان کو مختلف ممالک سے گرفتار کیا گیا جبکہ 36ملزمان کو بیرون ملک روانگی وآمد پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔یو اے ای سے 45, سعودی عرب سے 12, عمان سے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔کینیڈا ، کویت ، کمبوڈیا ، اٹلی ، سپین ، آسٹریلیا ، آئرلینڈ ، فرانس ، ترکی ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سے مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے کیا گیا۔گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھیگرفتار ملزمان کو ائرپورٹس پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کیا گیا۔این سی بی انٹرپول نے سال 2023 کے دوران ملزمان کی گرفتاری کے لئے 303 نوٹسسز جاری کئے جن میں 289 ریڈ نوٹسسز شامل ہیں۔پنجاب پولیس کی درخواست پر 275 ،ایف آئی اے کی درخواست پر 5 ، کے پی پولیس کی درخواست پر 4 ملزمان کو گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے گئے۔سندھ پولیس، اسلام آباد اور نیب کی درخواستوں پر 5 ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کئے گئے۔ایف آئی اے انٹرپول پاکستان سنگین جرائم میں مطلوب عناصر کی گرفتاری کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لئے قومی و بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے ہوئے ہیںرواں سال کے دوران این سی بی انٹرپول پاکستان نے کریمنلز کی معلومات کے تبادلے کے لئے مختلف اداروں سے ایم او یو بھی سائن کئے ہیں۔این سی بی انٹر پول پاکستان دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مقاصد پر پوری طرح کاربند ہونے کا عزم کئے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں