NCCIAکے 6افسران کی پراسرار گمشدگی کا پتہ چل گیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی( NCCIA) کے 6 افسران کی پُراسرار گمشدگی کا پتہ چل گیا، لاہور کے 4′ اسلام آباد کے ایک’ گوجرانوالہ کے ایک ذمہ دار افسران اس وقت ایک اہم ادارے کے زیرتفتیش ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے معروف زیرحراست ٹک ٹاکر ڈکی بھائی سے سائبر کرائمز لاہور کے افسران نے فیصل آباد کے فرنٹ مین نے رعایت دینے کے بدلے ڈیڑھ کروڑ لئے، ایک اہم ادارے کو اس کا علم ہوا تو ان کو اٹھا لیا گیا۔ دیگر شہروں کے بھی افسران کرپشن کی وجہ سے رڈار پر ہیں اور کسی بھی وقت اٹھائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں