3

OGDCملازمین کے الیکشن میں بلال عزت صدر منتخب

اسلام آباد(بیوروچیف) او جی ڈی سی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں *سید بلال عزت نقوی،بھاری اکثریت سے صدرمنتخب ہو گئے، جبکہ ان کے پورے پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حا صل کی۔انتخابات اسلام آبا د کے ایف -8 مرکز فٹ بال گرانڈ میں منعقد ہوئے، جو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد / رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ، آئی سی ٹی اسلام آبادکی نگرا نی میں مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیے گئے۔ ا نتخا بی نتائج کے مطابق *محمد رشید جنجوعہ جنرل سیکریٹری، سید قیصر عباس نقو ی ،نائب صدر،راجہ جنیدفنانس سیکریٹر ی منتخب ہو ئے ۔ ایگزیکٹو باڈی کے ارکان میںاحتشام الحق اور راجہ احسان رشید جنجوعہ شامل ہیں، جبکہ دیگر منتخب ایگزیکٹو ممبران میں محمد علی، یاسر عرفات خان اور عاصم محمد جان شامل ہیں۔نومنتخب صدر سید بلال عزت نقوی نے کامیابی پر اراکین سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح اراکین کے اعتماد کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں