31

OLX پر گاڑی فروخت کرنیوالے ڈاکونکلے ‘ کار ‘رقم لیکر فرار

مریدوالہ(نا مہ نگار)او ایل ایکس پر گاڑی خریدنے کے لیے آنے والے مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر پونے چار لاکھ روپے ،موبائلز فون اور گاڑی چھین لی ٹریکر بند کروانے پر چھینی ہوئی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے واردات کے بعد پولیس تھانوں کی حدود کے تعین کرتی رہی تعین کے بعد ماموں کانجن کا علاقہ قرار دیکر کاروائی کا آغاز کردیا گیا تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے رہائشی سلیمان ولد محمد سرفراز نے او ایل ایکس پر گاڑی پسند کرکے مطلوبہ نمبر پر رابطہ کیا تو ملزمان نے انہیں رقم لیکر ظفر چوک آنے کا کہا ظفر چوک پہنچنے پر انہیں482گ ب جانے والے روڈ پر لیجاکر گن پوائنٹ پر پونے چار لاکھ نقدی موبائلز اور گاڑی چھین لی اور انہیں اندھیرے میں سڑک کے کنارے باندھ کر بٹھا دیا اور فرار ہوگئے تاہم سلیمان کی جانب سے ٹریکر بند کروانے پر چھینی گئی گاڑی بند ہوگئی تو مسلح ڈاکو گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس کو اطلاع ملی تو تھانہ مریدوالہ اور تھانہ ماموں۔ کانجن کافی دیر تک حدود کا تعین کرتی رہی تاہم ڈی ایس پی سمندری ملک شاہد کے پہنچنے پر واردات کا علاقہ تھانہ ماموں کانجن کا نکلا جسکے بعد پولیس نے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں