28

OSI برانچ کاکرپٹ انچارج زکریا بٹ فارغ ، 7تھانوں کے SHO تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کرپٹ او ایس آئی برانچ کے انچارج زکریا بٹ کو فارغ کر دیا جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے 7ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سی پی او آفس میں او ایس آئی برانچ کے انچارج زکریا بٹ کی کرپشن کی داستانیں عام تھیں اور پولیس ملازمین کے تبادلوں اور تعیناتی کے بدلے میں نذرانے وصول کئے جا رہے تھے، جس پر سی پی او نے اسٹیبلشمنٹ برانچ کے انچارج زکریا بٹ کو فارغ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سید عتیق الرحمن شاہ کو انچارج او ایس آئی برانچ تعینات کر دیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او شعیب احمد کو لائن حاضر کر دیا ان کی جگہ سب انسپکٹر ثاقب مہیس کو تھانہ فیکٹری ایریا’ ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر وسیم ساہو کو ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد’ ایس ایچ او تھانہ فیڈمک سب انسپکٹر نوید اسلم کو ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ’ ایس ایچ او تھانہ رضاآباد سب انسپکٹر باسط رندھاوا کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار’ تھانہ ریلبازار کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سرفراز اولکھ کو ایس ایچ او تھانہ فیڈمک’ سب انسپکٹر اشفاق بٹ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری اور سب انسپکٹر بابر وزیر خان کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونے والے ایس ایچ اوز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں