67

PCBنے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کی مضبوطی کیلئے پلان کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظر ثانی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ کارکردگی اور فنٹس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹس کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بورڈ روم میں 3 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پلان کی اصولی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پرموٹ کیا جائے گا ، اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کے لئے کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہا کہ بہترین کوچز نئیٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لا ئے گا۔کارکردگی ، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا۔کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کے لیے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں