PCBکا نیویارک میں بھی PSL روڈ شو کرانے کا فیصلہ

نیویارک (سپورٹس نیوز) برطانیہ کے شہر لندن کے بعد امریکا کے شہر نیو یارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔امریکی شہر نیو یارک میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا روڈ شو آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان ہے، نیو یارک میں پی ایس ایل روڈ شو میں قومی ٹی20کپتان سلمان علی آغا، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل شرکت کریں گے۔اس سے قبل، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے لندن میں پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا اعلان کیا تھا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی’ پاکستانی ہائی کمشنر حسین بن عزیز’ بابراعظم’ صاحبزادہ فرحان’ حارث رئوف شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں