65

PCBکا کرکٹرز کے فٹنس مسائل کے حل کیلئے کنسلٹنٹ رکھنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بر وقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمے دار ہو گا۔کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربہ، اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔اس ضمن میں خواہش مند امیدوار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں