PCBکے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو ہٹا دیا گیا

لاہور( بیورو چیف)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں پی ایس ایل میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔پی سی بی نے نئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی تقرری کے لئے اشتہار جاری کردیا ہے، اشتہار میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کیلئے ٹیسٹ یا انٹرنیشنل ون ڈے کھیلنے کا تجربہ لازمی قرار دیا گیاہے ، امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے ۔ایشیا ء کپ میں بھارت کے خلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پر عثمان واہلہ کو معطل کیا گیا تھا،عثمان واہلہ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے سے ہٹا کر پی ایس ایل میں منتقل کرنے کا امکان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں