PCB کے خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی وویمن کرکٹ کی سربراہ رافعہ حیدر نے کہا ہے کہ پی سی بی کے خواتین ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ ہیں، ورلڈ کپ 2025ء کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔گفتگو کرتے ہوتے رافعہ حیدر نے خواتین کرکٹ کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کراچی میں جاری سکلز ڈیولپمنٹ اور فٹنس کیمپ کے بارے میں بتایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں