35

PCLمیں نام ڈالنے کیخلاف درخواست ،حکومت کو جواب کیلئے آخری مہلت

لاہور(بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی قانونی حیثیت نہیں ہے، ایف آئی اے اس لسٹ میں شہریوں کے نام ڈال نہیں سکتا، ایف آئی اے غیر قانونی طور پر اس لسٹ میں لوگوں کے نام ڈال رہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل شہریوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔دوران سماعت عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کیا ایک سال بعد رپورٹ آئے گی؟بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل افراد کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اورایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں