35

PDMافراتفری پھیلا کر سیاسی شہید بننا چاہتی ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پی ڈی ایم ملک میں افراتفری پھیلاکر سیا سی شہید بننا چاہتی ہے ،ڈاکٹر نثار جٹ ، بار پردہ خاتون کے بارے غلط الفاظ استعمال کرنے والوں میں شرم و حیا نام کی کوئی چیز نہیں،رہنما تحریک انصاف سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار ا حمد جٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ن لیگ نے ماضی میں بھی کبھی عدالتوں کا احترام نہیں کیا اور اب پھر معزز جج صا حبا ن کو آپس میں لڑانے کی مضموم کو ششوں میں مصروف عمل ہے یہ سا ری حرکتیں عدلیہ کو پریشر میں لا کر مرضی کے فیصلے لینا ہے پوری قوم سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان کیساتھ کھڑی ہے یہ وقت ہے کہ فیصلے نظریہ ضرورت کے بجائے آئین اور قانون کے مطابق کر کے پا کستان کو ایک مضبوط ریاست بنانے کی طرف لے جایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں