PFAکا چھاپہ،جعلی مصالحہ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مضر صحت ،جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا،27کلو سفید مرچ، 66کلو سونف،کالی مرچ،شیرہ اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر تلف کردیا’فوڈ سیفٹی آفیسر ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ ثانی چوک کے قریب چھاپہ مار کر غیر معیاری مصالحہ جات تیار کرنیوالے یونٹ کے مالک عبدالوہاب کو قابو کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں