PFAکا چھاپہ،1200کلو مردہ مرغیوں سے لوڈ ٹرک پکڑ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شیخوپورہ روڈ پر 60رب کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانے والا 1200 کلو مردہ مرغیوں سے لوڈ مزدا ٹرک پکڑ لیا’ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر محمد طلحہ نے بتایا کہ وہ شیخوپورہ روڈ پر 60 رب کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران مشکوک ڈالہ نمبری LZR-3485 کو روک کر معائنہ کیا تو اس میں 1200 کلوگرام مردہ مرغیاں پائی گئیں جبکہ ٹرک ڈرائیور کو قابو کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ 30من مردہ مرغیاں شہر بھر کے مختلف علاقوں میں واقع ہوٹلز’ ریسٹورنٹس کو سپلائی کی جانی تھی۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہریوں کو مضرصحر’ مردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔ ایف ایس او کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں’ شہریوں کو صاف ستھری اور حفظان صحت کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں