PFAکا8ماہ کے دوران942فوڈ پوائنٹس کو1کروڑ39لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ 8ماہ کے دوران شہر بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 942 فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 39لاکھ جرمانہ’ 30افراد کے خلاف مقدمات درج جبکہ 34ہزار لیٹر جعلی وملاوٹی دودھ’ 2ہزار 353کلو ناقص گوشت’ 1100 کلو جعلی مربہ جات’ 927لیٹر جعلی آئل’ 600کلو مصالحہ جات’ 225لیٹر کولڈ ڈرنکس’ 304کلو ناقص کیچپ’ 1074پیکٹ گٹکا اور 4ہزار 373کلو دیگر مضرصحت اشیاء کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے دوران سال کے گزشتہ 8ماہ کے دوران شہر بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8ہزار 824فوڈ پوائنٹس’ ڈیری شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش تیار کرنے والے 942فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ 38لاکھ 43ہزار جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 41یونٹ کو اصلاحی نوٹس جاری کئے اور مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اشیاء کے 124سیمپل لیکر لیبارٹری بھجوائے اور 3ہزار 989کو نوٹس جاری کئے گئے۔ علاوہ ازیں شہریوں کی جانب سے 304شکایات پر بروقت کارروائی کی اور 257لائسنس بھی جاری کئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں